سمندر میں ایک کشتی سے 62 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی : میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں ایک کشتی سے 62 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی او کسٹمز نے شمالی بحیرہ عرب میں کارروائی کے دوران غیر ملکی کشتی سے 625 کلو گرام منشیات برآمد کرکے سات اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں سے 5 غیر ملکی اور 2 دہری شہریت کے حامل ہیں۔ بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی قیمت 62 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ منشیات اور گرفتار اسمگلروں کو قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پچھے سال فروری ہی میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کشتیوں کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 64 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر 11 اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا ۔

ترجمان کے مطابق ایم ایس اے کے جہازنےاینٹی اسمگلنگ کارروائی کے دوران آلاصف اورالشمس نامی کشتیوں کو 11 اسمگلروں کو تحویل میں لے لیا گیا، کشتیوں سے 64ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جوکہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، دونوں کشتیوں اورغیرقانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا تھا

ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتارعملے کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی، پکڑی گئی کشتی بمعہ عملے کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹم پریوینٹوکے حوالے کردیا گیا تھا

یاد رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودو سائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں