آر، او پلانٹس آپریشنل بنائیں گے، تھر پارکر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پُر عزم ہیں، سہیل اعوان

کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی شرکت

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) اور سندھ گورنمنٹ کے مابین ہونے والے معاہدے کے ضمن میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ تھے۔ مذ کورہ معاہدے کے تحت ایچ ڈی ایف نے ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں 100 سرکاری آر، او پلانٹس اپنے ذمے لئے ہیں جنہیں وہ اپنے وسائل سے ٹھیک کرکے چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں