جاپانی سائنسدانوں نے انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والا روبوٹ تخلیق کر لیا

جاپانی سائنسدانوں نے ہنسنے، مسکرانے رونے سمیت مختلف انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والا روبوٹ تخلیق کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے نیکولا نامی روبوٹ تیار کیا ہے جو دکھ، درد، خوشی اور غم کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیکولا چھ قسم کے تاثرات ظاہر کر سکتا ہے، روبوٹ میں ایک موئنگ مسل ہے، جس کی مدد سے روبوٹ مختلف تاثرات کا اظہار کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹارو ساٹو نامی جاپانی سائنسدان اس پروجیکٹ کو لیڈ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں