پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے رابطہ مہم تیز کی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے مہم تیز کی جائے، لوگوں کو احساس دلائیں کہ حکومت ان کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے درآمدی مہنگائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں