پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو مسلسل آٹھویں شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آٹھویں شکست ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 56 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ شان مسعود 46 اور خوشدل شاہ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے دو جب کہ کرس جورڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں