یورپی یونین افغانستان کو 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد دینے کے لئے تیار

یورپی یونین افغانستان کو 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد دینے کے لئے تیار ہو گیا۔

یورپی یونین اور امریکا کے نمائندوں کی طالبان وفد سے ملاقات ہوئی۔ طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے وفد کی قیادت کی۔ طالبان کی قطر کے دارالحکومت میں 16 یورپی ممالک کے سفارت کاروں سے بات چیت ہوئی۔ تمام شرکا نے افغان عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔

طالبان نے بیان میں کہا عالمی برادری نے افغان عوام کی موثر امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکلسن بھی مذاکرات میں شریک ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں