یوکرین تنازع، روسی فوج کی جزوی واپسی کا دعویٰ مسترد

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر نیٹو نے روسی افواج کی جزوی واپسی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے روس پر فوجی دستے بڑھانے کا الزام عائد کردیا۔

نیٹو اور امریکا ، دونوں کا کہنا ہے کہ روسی فوج کا جزوی یا واضح انخلا دیکھنے میں نہیں آیا، لیکن کریملن سے سفارت کاری جاری رکھنے کے اشارے ملے ہیں۔

یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے ملک میں سیکورٹی صورتِ حال مستحکم ہے۔

دوسری جانب روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں