برازیل کے شہر پیٹروپولس میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 104 ہوگئی۔
حکام کے مطابق دو روز سے جاری بارشوں کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے، سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔
پیٹروپولس میں منگل کو فروری کے پورے مہینے میں ہونی والی اوسط بارش سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔