شکرگڑھ، خواتین پر بااثر افراد کا تشدد، 7 افراد گرفتار

نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں زمین کے تنازع پر کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین پربااثر افراد نے دھاوا بول دیا۔

ملزمان نے خواتین پر بے دردی سے ڈنڈے برسائے جس کے باعث خواتین روتی اور چیخ و پکار کرتی رہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث 7 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق تشدد کے دوران ایک معمر خاتون بے ہوش ہوگئی جبکہ ایک خاتون کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں