پی آئی اے کا تربت سے پروازوں کے آغاز کا اعلان

پی آئی اے نے بلوچستان تربت سے پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کوئٹہ اور تربت روٹ پر 26 فروری سے فضائی سفر کا آغاز ہوگا، ایئر لائن نے جنوری میں تربت سے شارجہ کی پروازوں کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے، پروازوں کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ادھر دوسری جانب 13 مارچ سے پی آئی اے لاہور اور کراچی سے گلگت اور سكردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ اسلام آباد کے بعد اب مُلک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ابتدائی طور پر لاہور سے گلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھیں۔ پی آئی اے کی پروازوں سے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح سکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں