پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جہاں اس نے یونائیٹڈ کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز ہی بناسکی۔
نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان نے 45 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو نہ جتواسکے۔
The man to watch! He hit all the right strokes tonight, and it was beautiful for as long as it lasted 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/TlaLy2XTPJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کرنے والے رحمان اللّٰہ گرباز نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان دونوں کے علاوہ مبشر خان 21 اور کپتان آصف علی 11 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے آج پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری کرنے والے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں لی جبکہ ان کے علاوہ سلمان ارشاد نے 3 آؤٹ کیے۔