آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر پی ایس ایل سیون سے دستبردار

آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر پی ایس ایل سیون سے دستبرادر ہو گئے۔

آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کا کہنا ہے ان کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، پی ایس ایل چھوڑنے پر مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔

ادھر دوسری جانب پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فولکنر کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

پی سی بی کے مطابق جیمزفولکنر نے بےبنیاد الزامات لگائے ہیں، جیمز فولکنر کو ستر فیصد رقم ادا کر گئی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی ٹوئٹ میں کہا پی سی بی نے اس لیگ کی کامیابی کے لیے دن رات کام کیا، یقین ہے کہ ان کے ارادے اچھے ہیں، پی سی بی ایک قومی ادارہ ہے، سندھ حکومت قومی مفاد میں پاکستان کا سر ہر حال میں بلند رکھنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جیمز فولکنر پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں