ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹر کرس گیل نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر کرس گیل نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل اور کراچی کنگز کو نتھی کرتے ہوئے اپنی پیشکش دی۔
انہوں نے تحریر کیا کہ میں کراچی کنگز کے لیے آئندہ برس نیا ہیڈ کوچ ہوں گا۔
ساتھ میں انہوں نے ہیش ٹیگ یونیورس باس کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ اس میں کسی طرح کی بحث نہیں ہے
Hey @thePSLt20 – I will be the new head coach next season for @KarachiKingsARY.
There’s no argument in this one! #UniverseBoss 😊😉— Chris Gayle (@henrygayle) February 19, 2022