بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی ہونیکا امکان

بجلی صارفین کیلئے ایک اوربری خبر ہے، سی پی اے اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کی درخواست دیدی۔

سی پی پی اے کی جانب سے اضافے کی درخواست جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا28 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد، کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں