تحریک انصاف کی حکومت گر چکی ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت گر چکی ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے یہ عوام کے لئے لارہے ہیں۔ عدم اعتماد اس وجہ سے آ رہا ہے کہ لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں۔ عدم اعتماد میں پتہ چل جائے گا کہ کون تمھارے ساتھ ہے۔ انہیں شرم ہی نہیں آئی کہ یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ مجھے شہباز ترین ملاقات کا علم نہیں، بدترین سیاسی انتقام کے باوجود نوازشریف پاکستان کا سب سے مقبول ترین لیڈر ہے، شہباز شریف کا دل مضبوط نہ ہوتا تو تمھارے انتقام کیسے برداشت کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کو سپریم کورٹ سے جھوٹے الزامات پر تھپڑ پڑے ہیں۔ پیک لاہور اور میٹرو کو متنازعہ بنا دیا گیا، کھودا پہاڑ تو چیونٹی بھی نہ نکلی۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ساڑھے 3 سال تقریر کی، عوام چینی بجلی دوائی مانگتی ہے، تاریخ کی سب سے بلند ترین مہنگائی ہے، سب سے کم ترین ترقی کی شرح ہے۔ مافیا کی سربراہی کا جواب عوام مانگ رہی ہے، جس کا جواب دینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں