ساڑھے 3 سال سے عدم اعتماد کی باتیں ہو رہی ہیں، آپ لے آئیں ہم مقابلہ کرینگے، غلام سرور

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال سے عدم اعتماد کی باتیں ہو رہی ہیں، آپ لے آئیں ہم مقابلہ کریں گے۔

ہفتہ کے روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الگ الگ مارچوں کی تاریخ دے رہی ہے، لانگ مارچ کی وجہ سے سندھ اور مدارس کے بچے بھی اسلام آباد دیکھ لیں گے، اس سے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔

غلام سرور نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن نے ووٹنگ کرائی شکست کھائی، اتحادی سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے، ان کی صفوں میں انتشار موجود ہے۔ کرمنل تیز شخص ہوتا ہے، اپوزیشن کرمنل کی جماعتیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں