قندیل بلوچ قتل کیس، مرکزی ملزم محمد وسیم جیل سے رہا

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد وسیم کو ملتان کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق ہائی کورٹ ملتان بینچ کے رہائی کے حکم پر قندیل بلوچ کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کو سنٹرل جیل سے رہا گیا ہے ۔

ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کو بھائی وسیم نے قتل کردیا تھا، مرکزی ملزم اس وقت سے جیل میں قید تھا۔

ملزم وسیم نے عدالت کے روبرو اپنی بہن قندیل بلوچ کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا، جس کے بعد 27 ستمبر 2016ء کو اسے عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں