ملکی سیاست میں ہلچل، شہبازشریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کا انکشاف

اپوزیشن کے دو بڑے رہنماؤں شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی یہ ملاقات چند روز قبل ہوئی تھی۔ ملاقات میں جہانگیر ترین نے تحریک عدم اعتماد پر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے لیے ترین سے باضابطہ حمایت مانگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں