پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج جوڑ پڑے گا

پاکستان سپر لیگ سیون میں آج بھی سپر مقابلہ ہو گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سپر مقابلے جاری ہے، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے، دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں آٹھ میچز کھیلے ہیں اور چار میں کامیابی حاصل کی اور چار میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں