کسی ایمپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھ رہے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسی ایمپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھ رہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء نے کہا حکومت کے خلاف عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی، قوم دعا کر رہی ہے اس حکومت سے جان چھوٹ جائے۔

رانا ثناء بولے کہ وزیراعظم کا جلسے میں بیان محلے کے بدمعاش جیسا تھا، وزیراعظم مخالفین پر تشدد کیلئے میٹنگ کررہے ہیں۔ حکومت اس بات پرغورکر رہی ہے جج نے فیصلے میں کیوں لکھا چھاپہ غیرقانونی تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج تک شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم اور مجھ پر کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، مجرمان دندناتے پھرتے ہیں۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں جج کی رخصت کے باعث سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں