انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں: فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے جو عین اس وقت پنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں