تحریک عدم اعتماد: مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کل ملاقات کرینگے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

حزب اختلاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سرگرم عمل ہے، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کل اسلام آباد میں مولانا کی رہائش گاہ جائیں گے۔ تحریک عدم اعتماد اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں