اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو قوانین بنا رہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔
انہوں ںے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
یہ حکومت جو بھی قوانین بنا رہی ہے کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہے مگر یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ پھر نا کہنا بتایا نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 20, 2022
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت جو قوانین بنا رہی ہے، کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مگریہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ انہوں نے خبردارکرتے ہوئے لکھا ہے کہ پھر نا کہنا بتایا نہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کچھ دیر قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جعلی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہو گیا ہے۔ پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے جب کہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کا ایکٹ بابر اعوان نے بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون سب کے لیے ہو گا، حکومت پہلی بار جرنلسٹس پروٹیکشن بل لائی ہے۔