پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہم فائٹ ہار گئے، حریف کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کردیا۔
12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈز میں ختم کرنا پڑگئی، عامر خان کی ہار پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا۔
مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں عامر خان کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔ لیکن عامر خان کسی ایک راؤنڈ میں بھی کیل بروک پر حاوی نہ ہو سکے،، یہاں تک کے ان کیلئے دفاع کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا۔
ریفری نے عامر خان کی حالات دیکھ کر میچ ختم کر دیا،، اور کیل بروک کو فاتح قرار دیا۔
کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔
انہوں نے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کےدوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں۔