پاکستان سپر لیگ سیون، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آخری میچ میں 23 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیون میں ہار کے ساتھ کراچی کنگز کا سفر ختم ہو گیا۔ آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست ہو گئی۔

167 رنز کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کسی بھی پی ایس ایل ایونٹ میں نو میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جیمز ونس 29 اور افتخار احمد 21 رنز بنا سکے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے جو کلارک کے 82 اور بابر اعظم کے 36 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی ۔ شرجیل خان 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد نے چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں