چین نے آسٹریلوی جنگی طیارے پر لیزرلائٹ سے حملہ کیا، آسٹریلوی وزارت دفاع کا الزام

آسڑیلیا نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے اپنے بحری جہاز سے آسٹریلوی جنگی طیارے پر لیزرلائٹ سے حملہ کیا ہے۔

آسٹریلوی وزارت دفاع کے مطابق چینی بحری جہاز شمالی آسٹریلیا کے بحیرہ ارفورا میں سفر کر رہا تھا۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا غیر پیشہ ورانہ فوجی طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایسی کارروائیوں سے جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا امکان ہوتا ہے۔

دوسری جانب چینی حکام نے آسٹریلوی الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں