کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے۔

کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک 9 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں ایک میں کامیابی ملی ہے جبکہ کراچی کنگز کا پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر ہے۔دوسری جانب خراب رن اوسط رکھنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، تاہم اسے فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کو نہ صرف بڑے مارج سے ہرانا پڑے گا بلکہ اسے پشاور زلمی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں