اعصام الحق اور الیگزنڈر نیدوویسف کو اے ٹی پی ڈبل کیٹیگری فائنل میں شکست

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزنڈر نیدوویسف کو اے ٹی پی ڈبل کیٹیگری کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک قازق جوڑی کا فائنل میں نیدلینڈ اور سلواڈور پر مشتمل جوڑی سے ہوا،پہلے سیٹ میں اعصام الحق اوران کے ساتھی کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہ تھی اور چھ، دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے سیٹ میں پاک قازق جوڑی نے کم بیک کیا اور سات چھ،سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا لیکن نیدلینڈ اور سلواڈو کی جوڑی نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں