آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

قومی کھلاڑیوں کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بھر پورتیاری جاری ہے، ایک روز آرام کے بعد پلیئرز نے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا، کیمپ میں شامل کھلاڑی 90 اوورز کا دوسرا سنیریو میچ کھیل رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں مختلف ٹارگٹ دے رکھے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں