برطانیہ، نئے طوفان فرینکلن سے نظام زندگی متاثر

برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونائس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہے۔

طوفان کے باعث ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔ میٹ آفس نے بھی عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث لوگ عارضی طور پر اپنے گھروں کو بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آنے والے طوفان کے نتیجے میں برطانیہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں