منڈی بہاؤالدین جلسے سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی حمایت حاصل ہے، شفقت محمود

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین جلسے سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔

سوموار کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوامی تحریک چلانے میں ناکامی ہوئی۔ آصف زرداری اپنے محلات اور نواز شریف لندن فلیٹس کے بارے میں نہیں بتا سکتے، اپوزیشن خواب دیکھ رہی ہے اس پر کوئی پابندی نہیں، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ اپوزیشن اب ایک دوسرے کو سہارا دے رہی ہے۔

شفقت محمود بولے کہ ہم اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ صحت کارڈ کے بعد اب کفالت کارڈ اور مزدور کارڈ بھی آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں