پی ایس ایل سیون کا آخری گروپ میچ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا آج ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل سیون کے گروپ میچز کا آج آخری روز، ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل سیون کے گروپ مرحلے کا آج آخری روز ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے ان ایکشن ہوں گی دونوں ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکی ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکی ہیں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں 9 میچز کھیل کر چھ میں کامیابی حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے 9میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور چار میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں