میرپور آزاد کشمیر، ویڈیو اسکینڈل کیس میں استاد گرفتار

میرپور آزاد کشمیر میں ویڈیو اسکینڈل کیس میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر مدرسہ بھی سیل کردیا۔

پولیس کے مطابق 2 مزید طالبات نے شکایت درج کرائی ہے کہ مدرسے کا استاد طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

یاد رہے کہ طالبہ کے ساتھ استاد کی نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں