وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر روس جائیں گے

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ کل 2 روزہ دورے پر روس جائیں گے۔

روسی صدر کی دعوت پر کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ 23 سال بعد روس کا دورہ ہے۔ یہی وجہ ہے روس، یوکرائن کشیدگی کے باوجود ماہرین اس دورے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اور روسی صدر کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جن میں توانائی سمیت دوطرفہ تعاون کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سٹریم گیس پائپ لائن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن، انفارمیشن سیکیورٹی، جامعات تعاون، کسٹم امور، اجناس کی تجارت، دفاع، ادویہ سازی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں معاہدوں، باہمی تعاون میں وسعت کا امکان ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے میں اسلامو فوبیا، افغان صورتحال سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے جبکہ دورے سے دوطرفہ کثیر الجہتی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون میں وسعت کا باعث ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں