کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارنوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو ون ڈے میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں