اپوزیشن عوام نہیں، اقتدار کے لئے تڑپ رہی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اپوزیشن عوام نہیں، اقتدار کے لئے تڑپ رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے ساڑھے تین برس کے دوران اپوزیشن نے صرف انتشار کی سیاست کی۔ یہ نہیں چاہتے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے۔ اسے ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبرگیم ہی پوری نہیں۔ یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں