ملک کے سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی، دوست، بہترین رہنما رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہمارے دوست ، بھائ ، ساتھی اور ایک بہترین رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی خبر سُن کر شدید صدمہ پہنچا ہے پروردگار ان کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبر عطا کرے۔ آمین— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) February 22, 2022
ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ اللّٰہ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے انتقال پہ دلی صدمہ ہوا- اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین! pic.twitter.com/rCiz3WL6Pw
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 22, 2022