محسن بیگ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ محسن بیگ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔ محسن بیگ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ ملزم محسن بیگ کو دوبارہ 8 مارچ کو پیش کرنیکا حکم دے دیا۔

دوران سماعت جج محمد علی وڑائچ نے استفسار کیا کہ کیا تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔ کیا پولی گرافی ٹیسٹ ہو گیا ہے۔ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولی گرافی ٹیسٹ ہو چکا ہے۔

محسن بیگ کے وکلا نے کہا کہ تھانے میں ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ مقدمہ میں صرف پستول کا ذکر ہے اب ویڈیو کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

محسن بیگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان چند دنوں کا مہمان ہے، خود گھبرایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں