ٹیسٹ فارمٹ میں قومی باؤلر شاہین شاہ کی ایک درجے ترقی

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ ٹیسٹ فارمٹ میں قومی باؤلر شاہین شاہ کی ایک درجے ترقی ہو گئی۔

ٹیسٹ میں باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی، پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ شاداب خان تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں