تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، عمر ایوب

وفاقی وزیر عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے اپنے دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا لکھ کر پرچہ لہرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے چائے، پیسٹری والوں کے کاروبار کو فائدہ ہوگا، ان ملاقاتوں کا سیاسی فائدہ صفر ہے۔

پیپلزپارٹی کے چودھری منظور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے دعوے کو لکھ کر دینے سے گریز کیا۔

چودھری منظور نے کہا کہ کپتان میچ ہار رہا ہو تو میدان سے بھاگ نہیں جاتا، کھیلنے تو جانا پڑتا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمرانی حاکمیت کا جنازہ شاہراہ دستور پر پڑا ہے جسے اس کے اتحادی اور لانے والے بھی اٹھا نہیں پا رہے۔

لیگی رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ ان کی جماعت نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ عدم اعتماد کے بعد وہ اپنا وزیراعظم لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں