عمران خان کو ہٹانے اور بلاول کا ساتھ دینے کا وقت آگیا، شیری رحمٰن

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے اور بلاول کا ساتھ دینے کا وقت آگیا۔

جمعرات کے روز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل دے چکے ہیں، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ 27 مارچ کو مزار قائد سے شروع ہوگا، کوشش ہوتی ہے ایک گملا بھی نہ ٹوٹے، ہمارا مقصد عوام کی زندگی متاثر کرنا نہیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ پاور سیکٹر میں کرائسز ہیں، موجودہ حکومت تباہ سرکار اور مہنگائی سرکار ہے، ڈی اے پی کی قیمت 70 سال میں اتنی نہیں بڑھی جتنی پی ٹی آئی کے دور میں بڑھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے، ادویات میں پیناڈول بھی پی ٹی آئی کے دور میں مہنگی ہوگئی، پاکستان پر 25 ہزارارب قرضہ تھا جو دگنا ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں