مونس الہیٰ کا اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو

رہنماء ق لیگ مونس الہیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ملک کی سیاسی، معاشی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے ق لیگ کی ملاقاتیں سیاسی عمل کاحصہ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں