نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے گئے

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دئیے۔

عدالت عظمی میں سپریم کورٹ بار کی دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نا اہلی ہو جاتی ہے۔ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں۔ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے۔ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں