چینی صدر کی روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش

چینی صدر شی جن پنگ نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے یوکرین کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر روز دیا۔ مزید کہا یوکرین کی صورتحال بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے چینی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ روس نے سپیشل آپریشنز کا فیصلہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے سکیورٹی خدشات دور نہ ہونے کی وجہ سے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں