کسی کی خواہش پر اپنے تعلقات ختم نہیں کرسکتے، فواد

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ اور امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات بھی اپنی جگہ رہیں گے، کسی کی خواہش پر اپنے تعلقات ختم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد خارجہ پالیسی میں توازن رکھنا ہے، دیکھیں گے کہ ہمارا مفاد کیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اگلا دورہ یورپ کا ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پچھلے آٹھ دس مہینوں میں پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے میں کافی تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ ایم او یو کا اسٹرکچر اور کچھ کمپنیز پر ہمارے اعتراضات تھے جو دور کرلیے گئے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اُمید ہے اس سال کے آخر تک منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں