یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو پولینڈ میں داخلے کی اجازت مل گئی

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو پولینڈ میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

پاکستانی شہری پندرہ روز کے اندر اندر پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں، پولینڈ داخلے کے لیے کورونا پابندیاں آج سے معطل کردی گئی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے گائیڈ لائن جاری کردی۔

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا مشکلات کا شکار ہیں، کھانے پینے کی اشیا اور پیسے ختم ہو گئے، وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کو یوکرین سے فوری ٹرنوپل پہنچنے کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں