اس وقت ہمیں ثابت قدم رہنا ہو گا، ولادیمیر زیلینسکی

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے یہ وقت بہت مشکل ہے۔ یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ ابھی اور اسی وقت ہونے والا ہے۔ اس وقت ہمیں ثابت قدم رہنا ہو گا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے رات گئے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا روس چند گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر حملہ آور ہو جائے گا۔ دشمن اپنے تمام وسائل کا استعمال کر کے ہماری مزاحمت توڑنے کی کوشش کرے گا۔ وقت ہمیں ثابت قدم رہنا ہو گا۔

دوسری جانب ترجمان یوکرینی صدر نے امن کی امید بھی دلادی، کہا روس اور یوکرین امن مذاکرات کیلئے جگہ اور وقت کا تعین کر رہے ہیں۔

قبل ازیں ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا نیٹو نے خود کو بچانے کیلئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا۔ سب ڈرے ہوئے ہیں، ہمارے لیے جنگ میں جانے کو کوئی تیار نہیں۔ یوکرینی صدر نے یوکرائن میں 60 سال تک کے شہریوں کو فوج میں شامل ہونے کا حکم بھی دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں