تحریک انصاف کا گھوٹکی سے سندھ حقوق مارچ کا آغاز

تحریک انصاف نے گھوٹکی سے سندھ حقوق مارچ کا آغاز کردیا، مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہے۔

شرکا سے خطاب میں شاہ محمود قریشی بولے سندھ کے لوگ 15 سال سے پس رہے ہیں، اب اپنے حقوق لینے کیلئے تبدیلی کے سفر پر نکل گئے ہیں، عمران خان کا منشور پورے سندھ میں پہنچائیں گے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام ناکام صوبائی حکومت سے تنگ آگئے ہیں، بلاول زرداری عوام کے حقوق کا حساب دیں۔

صوبائی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بولے آج پیپلزپارٹی کو بےنقاب کرنے کا آغاز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں