حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اپوزیشن میں معاملات پر ڈیڈلاک برقرار

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کے بعد اپوزیشن میں معاملات پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چھ ماہ کے اندر انتخابات کے حامی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو قائل نہ کر سکے۔ ن لیگ فوری نئے انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ گئی ہے۔ اپوزیشن قائدین کی ملاقاتیں بھی ڈیڈ لاک نہ توڑ سکیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت گرانے کے لیے عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو چند روز میں اہم فیصلے سے اگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں