روس نے یوکرین کے ایک اور شہر ملیتوپول پر قبضہ کر لیا

یوکرین پر روس کے حملے میں دونوں ممالک کی افواج میں لڑائی جاری ہے۔ روس نے یوکرین کے ایک اور شہر ملیتوپول پر قبضہ کر لیا۔

روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے بغیر مزاحمت کے ڈیڑھ لاکھ آبادی والے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یوکرینی دارالحکومت کیف پر قبضے کے لئے شدید لڑائی جاری ہے۔ پے درپے دھماکوں اور گولہ باری کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ روسی فوج نے کیف کے مغربی حصے اور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یوکرائن کا روس کا بڑا فوجی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ،سو سے زائد پیرا ٹروپرز سوار تھے۔

یوکرینی حکام کے مطابق لڑائی پاور اسٹیشنز کے قریب جاری ہے جس کا مقصد شہر کی بجلی کا نظام تباہ کرنا ہے ۔ دوسری جانب روسی فوج نے کیف کے مغربی حصے اور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں